Wednesday, 22 March 2023

نماز كے فضائل آیاتِ قرآنیہ كى روشنى ميں:

 

نماز كے فضائل آیاتِ قرآنیہ كى روشنى ميں:

اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ مدد چاہو، بیشک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (سورۂ البقرۃ ۱۵۳)

جو کتاب آپ پر وحی کی گئی ہے اسے پڑھئے اور نماز قائم کیجئے، یقیناً نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔ (سورۂ العنکبوت ۴۵)

اللہ تعالیٰ نے فرمادیا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز قائم رکھوگے اور زکاۃ دیتے رہوگے۔ (سورۂ المائدہ ۱۲)

اور اگر کوئی پریشانی یا مصیبت آئے تو نمازوں کی ادائیگی اور صبر کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں، یہ چیز شاق وبھاری ہے مگر اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لئے مشکل نہیں۔ (سورۂ البقرہ ۴۵)

یقیناًان ایمان والوں نے فلاح (کامیابی) پائی جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جو اپنی نمازوں کی خبر رکھتے ہیں، یہی وہ وارث ہیں جو (جنت) الفردوس کے وارث ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ (سورۂ المؤمنون ۱ ۔ ۱۱)

حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے۔  جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو خوب گھبراہٹ ظاہر کرتا ہے،  اور جب اس کے پاس خوشحالی آتی ہے تو بہت بخیل بن جاتا ہے۔   مگر وہ نمازی ایسے نہیں ہیں۔  جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں۔   اور جو اپنی نماز کی پوری پوری حفاظت کرنے والے ہیں۔ یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے۔ (سورۂ المعارج ۱۹۔۳۵)

نماز كى پوری حفاظت سے مراد اس کے تمام آداب کی رعایت ہے۔ مسلمانوں کے انہی جیسے اوصاف سورة مومنون کی ابتدائی آیات میں بھی گذرے ہیں۔

Part-3

No comments:

Post a Comment

Thanks for Visting Need Your Views...!!!